Thursday, December 8, 2022

صوفی محمد کا کہناہے کہ طالبان لیڈر ملا فضل اللہ دائرہ اسلام سے خارج ہوچکا ہے

صوفی محمد کا کہناہے کہ طالبان لیڈر ملا فضل اللہ دائرہ اسلام سے خارج ہوچکا ہے

مالا کنڈ (92 نیوز) صوفی محمد کا کہناہے کہ طالبان کا لیڈر ملا فضل اللہ  دائرہ اسلام سے خارج ہوچکا ہے۔ وہ شریعت کاباغی ہے اسکولوں پر حملے حرام اور خواتین اور بچوں کا قتل ناجائز ہے۔

حال میں ہی رہائی پانے والے صوفی محمد نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں  طالبان کا کچہ چٹھہ کھول دیا کہتے ہیں طالبان مجاہد نہیں خوارج ہیں۔

اپنے ہی داماد مولوی فضل اللہ کے حوالے سے بولے مولوی فضل اللہ خوارج سے بھی بڑھ کر ہے۔ شریعت کا باغی اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اسکی سزا صرف موت ہے۔

 صوفی محمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے خلاف لڑنا اور اسکولوں پر حملے کرنا حرام ہے۔

اگر فوج نہ ہوتی تو پاکستان کب کا تقسیم ہو چکا ہوتا۔ پاکستان کیخلاف ہتھیار اٹھانے والا مرتد ہے۔