Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوبے میں کرپشن کا تاثر کم ہوتا دکھائی دیگا  : وزیراعلیٰ سندھ

صوبے میں کرپشن کا تاثر کم ہوتا دکھائی دیگا  : وزیراعلیٰ سندھ
July 29, 2016
کراچی(92نیوز)سندھ کےنومنتخب وزیراعلی مرادعلی شاہ  کاکہناہے کہ صوبے میں کرپشن کا تاثر کم ہوتا دکھائی دے گا۔ انشاءاللہ اب تبدیلی نظر آئے گی، ان کی تین ہی ترجیحات ہیں، عوامی خدمت، عوامی خدمت اورعوامی خدمت تعلیم اورصحت کی سہولیات پہنچانا اولین ذمہ داری ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق مرادعلی شاہ کےدل کی مرادپوری ہوگئی ہےاوروہ سندھ کےستائیس ویں وزیراعلی منتخب ہوگئےہیں۔  نئے وزیر اعلیٰ سندھ نے ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے پارٹی قائدین سمیت  دوسری جماعتوں کابھی شکریہ اداکیا۔ان کاکہناتھاصرف عوام کی خدمت  ان کی ترجیح ہوگی۔ مرادعلی شاہ  نےکہاکہ کرپشن کرپشن کی باتیں بہت ہورہی ہیں۔ اب  انشاءاللہ تبدیلی نظر آئے گی ،سندھ کےنئےسائیں کاکہناتھاصحت اورتعلیم  کےشعبےمیں اصلاحات لائی جائیں گی ساری پالسیز سندھ کے عوام سے رہنمائی لیتےہوئےبناتے ہیں۔ جوشیلےوزیراعلی نےاس عزم کااظہارکیاکہ  وہ اپناپروٹوکول کم سےکم رکھیں گےاورصبح آٹھ بجےدفترپہنچ جایاکریں گے۔ انہوں نےقائم علی شاہ کواپنااستادقراردیتے ہوئے کہاکہ ان کی خدمات سےسب واقف ہیں جس پراراکین سندھ اسمبلی  نےقائم علی شاہ کو کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔