Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوبے میں حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، سعید غنی

صوبے میں حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں، سعید غنی
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں حلقہ بندیوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کا افتتاح کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتے ہیں، تاخیر ہوئی ہے۔ نئی حلقہ بندیاں ہونگی تو ہی انتخابات ہونگے۔ امید ہے کہ چار سے چھ ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروا دیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اتحادی جلد راضی ہو جائیں گے لیکن تحریک انصاف کو اس بار اپنے رہنماؤں سے خطرہ ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول صوبے کی ذمہ داری ہے لیکن  پٹرول مہنگا ہو گا تو اس کے ساتھ کھانے پینے کی چیزیں بھی مہنگی ہونگی۔ گندم کی قلت ہو تو صوبہ کیا کرے گا۔