Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صوبہ پنجاب میں ٹیکس ڈے منایا جارہا ہے

صوبہ پنجاب میں ٹیکس ڈے منایا جارہا ہے
April 10, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب میں ٹیکس ڈے منایا جارہا ہے۔ کاروباری حلقوں کےساتھ ساتھ عوام نے بھی عزم ظاہر کیا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرکے وہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور محصولات وصول کرنے والے اداروں کی جانب سے صوبہ پنجاب میں ٹیکس ڈے منایا جارہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دن منانے کا مقصد عوام میں ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے شعور اور آگہی پیدا کرنا ہے۔ کاروباری حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔ ویمن چیمبر کاکہناتھاکہ خواتین کو مزید سہولیات فراہم کرنا چاہیے۔ عوام اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قومی فرض ٹیکس کی ادائیگی پورا کرنے کو تیار ہیں۔ اگر انہیں یقین ہو جائے کہ ان کے ادا شدہ ٹیکس کو انہی کی سہولیات پر لگایا جارہا ہے۔