Thursday, September 19, 2024

صوبہ سندھ کے امتحانی مراکزمیں نقل کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

صوبہ سندھ کے امتحانی مراکزمیں نقل کے ریکارڈ ٹوٹ گئے
April 8, 2015
سکھر(ویب ڈیسک)سائیں توسائیں سائیں کاتعلیمی مشن بھی سائیں سندھ کےمحکمہ تعلیم نےتوکامیابی کےجھنڈےگاڑدیے،لائق اورنالائق طلبہ میں فرق ہی ختم کردیا،یہ کارنامہ کیسےسرانجام دیا۔ پاپاکہتےتھے بڑاںام پیدا کرےگا،پاپاکےاس خواب کو پورا کرنےکیلئےسندھ حکومت بھی  کافی کوشاں نظرآتی ہے۔ سکھربورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں منگل کو نویں جماعت کا پرچہ وقت سےپہلےآؤٹ ہواتوبدھ کو دسویں جماعت کے وارے نیارے ہوگئے۔ طلبہ نےنقل کرنےکےسارےریکارڈتوڑدیئے،اورتواورپولیس والے بھی اس نیک کام میں طلبہ کے خوب مددگار ثابت ہوئے،اورپیسوں کے عوض حل شدہ پرچہ پہنچاتے رہے۔ تعلیمی نظام ایسا ہوگا تو اس میں تعلیم پانے والوں کی انگریزی کیسے اچھی ہو سکتی ہےسندھ کے سائیں کی انگریزی کےتو چرچے ہیں ہی  مگرشہلارضاکابھی کوئی ثانی نہیں انہوں نےبھی خالص انگریزی بولنےکاکھلےعام چیلنج دےرکھا ہے ۔ نائنٹی ٹو نیوزنےخصوصی کوریج میں کاپی کلچراوربوٹی مافیاکابھانڈاپھوڑا،تووزیراعلیٰ سندھ  کو بھی نوٹس لینے کاخیال آ ہی گیافوری طورپر ہدایات جاری کیں اورحکم دیا کہ کاپی کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔ اُدھرسائیں سرکار کے دیگر حکام بھی حرکت میں آگئےاوربوٹی مافیا سے متعلق شکایات درج کرانےکے لئے مانیٹریننگ سیل  قائم ہوگیا۔