Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا منیجر بشیربروہی اغواکار نکلا، سی آئی ڈی نے حیدرآباد سے گرفتار کر لیا

صوبائی وزیر شرجیل میمن کا منیجر بشیربروہی اغواکار نکلا، سی آئی ڈی نے حیدرآباد سے گرفتار کر لیا
September 3, 2015
حیدرآباد (92نیوز) سی آئی ڈی پولیس ٹھٹھہ نے حیدرآباد میں کارروائی کرکے سابق ڈی آئی جی موٹر وے پنجاب کے بھانجے کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرنے والے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کے منیجر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی پولیس ٹھٹھہ نے حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں کارروائی کرکے موٹر وے پنجاب کے سابق ڈی آئی جی بشیر میمن کے بھانجے آصف علی میمن کو اغوا کرنے کے بعد 75 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بشیر بروہی نے چند ماہ قبل سابق ڈی آئی جی موٹر وے بشیر میمن کے بھانجے آصف میمن کو اغوا کرکے 75 لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ تاوان کی وصولی کے بعد ملزم نے مغوی کو دو ماہ قبل نوابشاہ میں چھوڑا جس کے بعد مغوی بحفاظت اپنے گھر پہنچ گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاوان وصول کرنے والا ملزم بشیر بروہی سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کا منیجر ہے۔