Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صوبائی وزیر سندھ میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت پراسرار طور پر جاں بحق

صوبائی وزیر سندھ میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت پراسرار طور پر جاں بحق
February 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں  رکن سندھ اسمبلی میر ہزار خان بجارانی اپنی اہلیہ سمیت  پراسرار طور پر اپنے ہی گھر میں مردہ پائے گئے  ، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ بجارانی اور اُن کی اہلیہ کی موت  کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔  پولیس کا کہنا ہے کہ میر ہزار خان بجارانی کے بنگلے سے فائرنگ کی آواز سنی گئی تو ملازمین نے پولیس کو اطلاع دی ۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کہتے ہیں  چار گولیاں فائر کی گئیں میر ہزار بجارانی کو ایک گولی لگی ۔

پولیس نے  پستول اور گولیوں کے خول تحویل میں لے لئے  ہیں ۔جس کمرے سے لاشیں ملیں، اسے بھی سیل کردیا گیا  ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کے اہلکاوں نے بھی شواہد جمع کئے۔ 

پولیس کے مطابق میر ہزار بجارانی کے چار ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں ۔ پولیس نے صوبائی وزیر کے 3 ملازمین کو بھی تحویل میں لے لیا۔ ڈرائیور پرویز ، خانساماں عباس اور یونس کو بیانات کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

دوسری طرف خبر سامنے آتے ہی وزیراعلیٰ سندھ ،وزیرداخلہ اور دیگر رہنما تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے بجارانی ہاؤس پہنچے  ۔ پیپلزپارٹی نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں ۔اور تین دن تک سوگ کا اعلان کردیا۔

میر ہزار خان بجارانی نے 1993 میں بطور وفاقی وزیر دفاع بھی خدمات سر انجام دیں ۔ میر ہزار خان بجارانی وفاقی وزیر صحت بھی رہے اور سپیشل ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر کے بھی وزیر رہے ۔
میر ہزار خان بجارانی صوبائی وزیر برائے وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور 2013 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 16 سے منتخب ہوئے ۔ انہوں نے جیکب آباد اور کشمور سے پی ایس 16 سے الیکشن جیتا تھا