Friday, September 30, 2022

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب 18گاڑیوں کا پروٹوکول لیکر فیصل آباد پہنچ گئے

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب 18گاڑیوں کا پروٹوکول لیکر فیصل آباد پہنچ گئے
فیصل آباد( 92 نیوز) سادگی کی دعویدار پاکستان تحریک انصاف کے وزراکے بھی شاہانہ انداز  ہیں ، شیخ رشید، عثمان بزدار  کے پروٹوکول کا معاملہ ابھی ٹھنڈا نہ ہوا کہ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  بھی لمبے چوڑے پروٹول کا مزہ لوٹتے ہوئے  کیمرے کی نظروں میں آگئی ۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب  حافظ ممتاز صوبائی وزیر بننےکے بعد  پی ٹی آئی کے سادگی کے دعوؤں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے 18 گاڑیوں کے پروٹوکول  میں فیصل آباد پہنچ گئے ۔ پارٹی رہنما دلدار چیمہ کے گھر آمد پر  انواع و اقسام کے کھانوں سے تواضع میں بھی سادگی  کی کوئی مثال دیکھنے کو نہ مل سکی ۔