Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوبائی وزیرسندھ ممتازجاکھرانی نے ذوالفقار مرزاکے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی درخواست جمع کرادی

صوبائی وزیرسندھ ممتازجاکھرانی نے ذوالفقار مرزاکے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کی درخواست جمع کرادی
May 8, 2015
جیکب آباد(ویب ڈٰیسک)جیکب آباد میں صوبائی وزیر ممتاز جاکھرانی نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف سیشن کورٹ میں ہتک عزت کے مقدمے کی درخواست جمع کروادی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ کی جانب سے پیپلزپارٹی کے کو چئرمین سمیت ٹی وی شو میں صوبائی وزیر ممتاز جاکھرانی کے خلاف توہین آمیز اور غلط الزامات لگانے کے خلاف سیشن کورٹ جیکب آباد کی عدالت میں ممتاز جاکھرانی نے ہتک عزت کے مقدمے کی درخواست جمع کروادی۔ ممتاز جکھرانی کے مطابق بے بنیاد باتیں کرکے خود کو پاک سمجھنے والے ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے گا اس کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ کسی صوبائی وزیر کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔