Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوبائی خودمختاری کو تاحال سنگین خطرات لاحق ہیں : رضا ربانی

صوبائی خودمختاری کو تاحال سنگین خطرات لاحق ہیں : رضا ربانی
July 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ صوبائی خودمختاری کو تاحال سنگین خطرات لاحق ہیں، صوبائی خودمختاری کو رول بیک کیا گیا تو وفاق کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ ملازمین کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صوبائی خودمختاری کو تاحال خطرات لاحق ہیں، صوبائی خودمختاری کی ہی بدولت آج جلا وطن بلوچ رہنماوں سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے آئینی مینڈیٹ کا احترام کرنا ہو گا، صوبائی خودمختاری کو یقینی بنا کر ہی بلوچ علیحدگی پسند قوتوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختاری کو رول بیک کرنے سے وفاق کو خطرات لاحق ہونگے، وفاق مزید خطرات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔