Thursday, October 6, 2022

صوبائی حکومت کا وفاقی حکومت سے آئی لینڈ معاملے پر بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کا وفاقی حکومت سے آئی لینڈ معاملے پر بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ
 اسلام آباد (92 نیوز) سندھ کے جزائر پر نئے شہر بسانے کے وفاقی منصوبے پر صوبائی حکومت نے بات چیت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ کے جزائر پر نئے شہر بسانے کا وفاقی حکومت کا منصوبہ سندھ حکومت کو پسند نہیں آرہا۔ وفاقی حکومت بھنڈار آئی لینڈ پر اسمارٹ سٹی بنانا چاہتی ہے لیکن سندھ حکومت یہ منصوبہ وفاقی حکومت کی زیر نگرانی شروع نہیں کرنا چاہتی۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بات نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر عمران اسماعیل کو بھنڈار آئی لینڈ منصوبے پر وزیراعلی مرادعلی شاہ سے ملاقات کی ہدایت کی تھی لیکن اب سندھ حکومت  کا کہنا ہے کہ جب تک آئی لینڈز سے متعلق صدارتی آرڈیننس واپس نہیں لیا جاتا ہے وہ اس پر بات نہیں کریں گے۔