Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صوابی : من چلوں میں دریائے سندھ گاڑیوں کے ذریعے عبور کرنے کا مقابلہ

صوابی : من چلوں میں دریائے سندھ گاڑیوں کے ذریعے عبور کرنے کا مقابلہ
December 18, 2016

صوابی (92نیوز)صوابی میں گاڑیوں کے ذریعے دریائے سندھ عبور کرنے کا اہتمام کیا گیا تو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے من چلوں نے اس میں بھر پور شرکت کر کے صوبے میں امن کے قیام کا پیغام وا شگاف اانداز میں دیا۔

تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا میں امن بحال ہوا تو تفریحی سرگرمیاں بھی بڑھ گئیں۔ سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جن نوجوانوں کو تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع دیا گیا تو صوبے کے کونے کونے سے نوجوان باہر نکلے، دریائے سندھ واٹر کراس ریس کا انعقاد کیا گیا تو بڑی تعداد میں نوجوان صوابی کے پرفضا مقام ہنڈ پہنچ گئے اور واٹر کراس جیپ ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ محکمہ سیاحت کی جانب سے پیرا گلائڈنگ اور ریور رافٹنگ کے بعد انڈس ریور کراسنگ ریلی میں حصہ لے کر نوجوانوں نے ثابت کر دیا کہ اب کہ اب حالات معمول پر آ چکے ہیں اور صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے۔