Thursday, October 6, 2022

صوابی سے 186 مشتبہ افراد زیرحراست‘ علاقے کی ناکہ بندی‘ گھر گھر تلاشی

صوابی سے 186 مشتبہ افراد زیرحراست‘ علاقے کی ناکہ بندی‘ گھر گھر تلاشی
صوابی (92نیوز) صوابی کے مختلف علاقوں میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران تحصیل رزڑ میں 186 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک دشمن عناصر اورمشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے صوابی میں سرچ آپریشن گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ تحصیل رزڑ میں شیوہ، نارنجی اور پرمولی میں حساس اداروں اور پولیس نے گھر گھر تلاشی لی۔ پولیس نے 186 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار افراد میں بعض پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔