Tuesday, April 30, 2024

صوابی : بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،شہریوں نے واپڈا کے دفتر سمیت کئی سرکاری عمارات کو نذر آتش کر دیا

صوابی : بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،شہریوں نے واپڈا کے دفتر سمیت کئی سرکاری عمارات کو نذر آتش کر دیا
June 19, 2015
صوابی(92نیوز)صوابی  میں  شہریوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ  لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکرواپڈا دفتر سمیت کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگا دی،مشتعل مظاہرین  نے  جی ٹی روڈ کو پانچ گھنٹے تک بند رکھا۔ تفصیلات کے مطابق  بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب رات گئے شہری سڑکوں پر نکل آئے اورواپڈا کے مقامی دفتر پر ہلہ بول کر دفتر کو آگ لگادی مشتعل مظاہرین نے بعد میں سیشن جج عدالت کی عمارت کو بھی آگ لگادی۔ مظاہرین نے  اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی  اور جی ٹی روڈ کو پانچ گھنٹوں  کے لئے بند کردیا ۔ اہم شاہراہ کی بندش سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈی آئی جی مردان اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسروں  نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات  کیے اور بعد میں جی ٹی روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا  گیا۔