Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صوابی، یوم یکجہتی کشمیر پر انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کا انعقاد

صوابی، یوم یکجہتی کشمیر پر انڈس واٹر کراس جیپ ریلی کا انعقاد
February 5, 2021

صوابی (92 نیوز) صوابی میں یوم کشمیر کے حوالے سے انڈس واٹر کراس جیپ ریلی نکالی گئی، جیپ ریلی میں شامل 60 گاڑیوں نے دریائے سندھ کے تند و تیز لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے دریا عبور کیا۔ ریلی میں خواتین مہم جوؤں نے بھی شرکت کی۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے صوابی میں ہنڈ کے مقام پر واٹر کراس جیپ ریلی منعقد ہوئی جس میں 60 مہم جو ڈرائیوروں نے حصہ لیا، ریلی میں شامل قیمتی اور رنگا رنگ گاڑیاں دریائے سندھ کا سینہ چیرتے ہوئے دریا کے پار پہنچیں۔

جیپ ریلی میں 5 بہادر خواتین مہم جو نے بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر کے ثابت کیا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے پیچھے نہیں۔ ایڈونچر ٹورزم کے شوقین ریلی سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا، ریلی کا مقصد مہم جو کھیلوں کا فروغ دینا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔