صنم بھٹوکی بلاول بھٹوسے ملاقات، پارٹی قیادت پر کیسز اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور

کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی پر مشکل وقت نظر آنے لگا، بھٹو کی ایک اور وارث میدان میں آگئیں ۔
ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور پارٹی کی قیادت پر کیسز اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشاورت کی ۔
سینئر رہنماؤں نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں صنم بھٹو کو اہم کردار دینے کی تجویز دے رکھی ہے ۔