صنف نازک اب لاہور کی سڑکوں پر موٹرسائیکل دوڑائیں گی

لاہور(92نیوز)علم کا میدان ہو یا کھیل کا میدان خواتین کا ڈنکا سب جگہ پر بج رہا ہے اور تو اور صنف نازک نے تو اب موٹرسائیکل چلانا بھی سیکھ لی ہے۔
تفصیلات کےمطابق یہ دو پہیوں والی سواری جس نے لڑکیوں کو ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے خودمختار بنادیا کیونکہ حکومت پنجاب کا ویمن آن وہیلز پراجیکٹ کے تحت خواتین نے موٹر سائیکل کی سواری جو سیکھ لی۔
بعض لڑکیاں تو موٹر سائیکل پر فراٹے بھرتی نظر آئیں ، جبکہ کچھ توازن کھونے پر آپس میں ہی ٹکراگئیں ٹریفک پولیس کی رائے میں اس منصوبے کا مقصد صنفی امتیاز کا خاتمہ کرنا ہے۔
خواتین نے اس حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے باقی شہروں میں بھی ایسے منصوبوں کے آغاز پر زور دیا۔