Tuesday, January 31, 2023

صنعتی شرح نمو کے حوالے سے ہوشربا اعداد وشمار جاری

صنعتی شرح نمو کے حوالے سے ہوشربا اعداد وشمار جاری

کراچی (92نیوز) اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بڑی اشیاءسازی کی نمو تین اعشاریہ دو فیصد کم سطح پر رہی۔ براہ راست ٹیکس وصولی میں 17.8 فیصد کمی ہوئی۔ حکومتی قرضوں میں دوہزار تین سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑی اشیاءکی تیاری کی شرح تین اعشاریہ دو فیصد کم رہی۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں ترقی کی شرح صرف صفر اعشاریہ چار فیصد دیکھی گئی جبکہ سرکاری قرضوں میں دو ہزار تین سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

یہ سب کہنا ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا جس نے صنعتی شرح نمو کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں براہ راست ٹیکس وصولی میں 17.8 فیصد کمی ہوئی۔ براہ راست ٹیکس وصولی کی یہ شرح پچھلے سال سے کم اور مقررہ ہدف سے آدھی ہے۔

بینک نے یہ بھی واضح کردیا کہ گرتی ہوئی برآمدات بیرونی کھاتوں کے لیے چیلنج ہے تاہم سی پیک منصوبے میں ہونے والی سرمایہ کاری پر اسٹیٹ بینک نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں مددگار قرار دیا۔ رپورٹ میں بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام میں بہتری لانے اور نجی شعبہ کی سماجی خدمت کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔