Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صنعا: یمنی حکومت کی حامی ملیشیا کا حوثی باغیوں کے زیرقبضہ حربی اہمیت کے فوجی اڈے پر قبضہ

صنعا: یمنی حکومت کی حامی ملیشیا کا حوثی باغیوں کے زیرقبضہ حربی اہمیت کے فوجی اڈے پر قبضہ
February 12, 2016
صنعا (ویب ڈیسک) یمنی حکومت کی حامی ملیشیا نے دارالحکومت صنعا کے باہر حوثی باغیوں کے زیرقبضہ حربی اہمیت کے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صدر منصور ہادی کی حامی ملیشیا کو صنعا میں حوثی باغیوں کیخلاف لڑائی میں اس وقت بڑی کامیابی ملی ہے جب انہوں نے حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ کے زیرقبضہ حربی اہمیت کے حامل فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ صنعا کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی حلیف ملیشیا نے سعودی فضائیہ کی اعانت سے پیشقدمی کرتے ہوئے پہاڑی علاقے میں واقع فوجی اڈے فرحات نیمہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ فرحات نیمہ پر قبضے کیلئے لڑائی میں بھاری جانی نقصان کی اطلاعات بھی ہیں جبکہ دفاعی ماہرین فوجی اڈے پر سرکاری فوج کے قبضے کو منصور ہادی حکومت کی بڑی کامیابی گردانتے ہیں۔