Thursday, September 19, 2024

صنعا کے قریب گھر پر فضائی حملہ، 6افراد ہلاک، 8زخمی

صنعا کے قریب گھر پر فضائی حملہ، 6افراد ہلاک، 8زخمی
April 8, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں اور صدر ہادی کے حامی گروپوں میں لڑائی جاری ہے۔ فضائی حملے میں تین خواتین اور تین بچے ہلاک ہو گئے۔ یمن کے داراحکومت صنعا کے مغربی علاقے بیت ریجل گاوں میں فضائی حملے میں ایک گھر مکمل  تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدی کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ فضائی حملے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہد کے مطابق ایک راکٹ نے گاؤں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں چھ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کو اور ان کی املا ک کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے حملے فوری روکے جائیں۔ حوثی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اتحادیوں نے حوثی باغیوں کی ملٹری بیس پر بمباری کی جس سے قریبی سکول کے دو طالب علم بھی ہلاک ہو گئے۔