Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صنعا کے قریب گھر پر فضائی حملہ،6افراد ہلاک،8زخمی

صنعا کے قریب گھر پر فضائی حملہ،6افراد ہلاک،8زخمی
April 8, 2015
صنعا(ویب ڈٰیسک)یمن میں حوثی باغیوں اور صدر ہادی کے حامی گروپوں میں لڑائی جاری ہے جبکہ سعودی عرب کے فضائی حملے میں تین خواتین اور تین بچے ہلاک ہو گئےہیں۔ یمن کے دارالحکومت صنعا کے مغربی علاقے میں فضائی حملے میں ایک گھر مکمل  تباہ ہو گیا ,جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی  ہو گئے مرنے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق  سعودی فضائیہ کی طرف سے پھینکا گیا راکٹ  ایک گھر میں گرامقامی افراد نے سعودی کارروائیوں میں شہری املاک کو  نشانہ بنانے کی مذمت کی اور حملے روکنے کا مطالبہ کیا ۔ حوثی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اتحادیوں نے حوثی باغیوں کی ملٹری بیس پر بمباری کی جس سے قریبی سکول کے دو طالب علم ہلاک ہو گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔