Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صنعا: اتحادیوں کی جانب سے 2رہائشی عمارتوں پر بمباری

صنعا: اتحادیوں کی جانب سے 2رہائشی عمارتوں پر بمباری
April 9, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) اتحادیوں کی جانب سے یمن میں دو تازہ فضائی حملوں میں کئی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یمنی دارالحکومت صنعا میں اتحادیوں کی جانب سے تازہ فضائی حملوں میں دو رہائشی عمارتوں کونشانہ بنایا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عمارتوں میں حوثی شدت پسند رہائش پذیر تھے۔ اتحادی افواج کی جانب سے تازہ فضائی حملوں پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دو ہفتوں سے جاری فضائی حملوں میں پانچ سو چالیس افراد جاں بحق اور سترہ سو کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔