Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صرف 19رنز !!! یونس خان تاریخ ساز ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے

صرف 19رنز !!! یونس خان تاریخ ساز ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) یونس خان کو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے صرف انیس رنز درکار ہیں۔ شائقین منتظر ہیں کہ کیا وہ پہلے ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کا ہے۔ جاوید میانداد نے ایک سو چوبیس ٹیسٹ میچز میں آٹھ ہزار آٹھ سو بتیس رنز بنائے۔ یونس خان ایک سو ایک میچز میں آٹھ ہزار آٹھ سو چودہ رنز بنا چکے ہیں۔ جاوید میانداد کا ریکارڈ برابر کرنے کے لئے انہیں صرف اٹھارہ رنز درکار ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے یونس خان دنیا کے ان چند بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری سکور کر رکھی ہے۔ انہیں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تیس ٹیسٹ سنچریز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ شائقین کرکٹ پرامید ہیں کہ یونس خان پاکستان کی طرف سے نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد دس ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔