Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صرف پی پی ہی کراچی کے مسائل سے نمٹ سکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

صرف پی پی ہی کراچی کے مسائل سے نمٹ سکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
July 21, 2018
کراچی (92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صرف پی پی ہی کراچی کے مسائل سے نمٹ سکتی ہے، مسائل کے حل کیلئے خود ڈنڈا اٹھاؤں گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کی  انتخابی مہم   جاری  ہے۔ کراچی کے علاقوں  چورنگی اور لیاری میں پہنچنے پر جیالوں کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نعروں کی گونج میں اپنے خطاب سے کارکنوں کا جوش بھی بڑھاتے رہے۔ لیاری میں بھی بلاول بھٹو کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا گیا۔ کارکنوں سے خطاب میں اپنے اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوریت جتنی بھی کمزورہو آمریت سے بہتر ہے ، مخصوص جماعتوں کو فائدہ دے کرانتخابی عمل کو متنازع نہیں بنانا چاہئے۔