Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صرف دو گھنٹے کی تاخیر پر افسانے بن گئے،چیف الیکشن کمشنر

صرف دو گھنٹے کی تاخیر پر افسانے بن گئے،چیف الیکشن کمشنر
July 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) نتائج میں دو گھنٹے کی تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرد سردار محمد رضا نے ٹیکنالوجی کو تاخیر کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ تاخیر کیا ہوئی کئی افسانے بن گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا  کہ نتائج میں تاخیر کی وجہ ٹیکنالوجی بنی ۔ اُنہوں نے تمام اداروں اور خاص طور پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا  جبکہ الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو بھی مبارک باد دی ۔ چیف الیکشن کمشنر نے دعوی کیا کہ الیکشن سو فیصد شفاف ہوئے ۔ پانچ سیاسی جماعتیں غلط بھی تو دعویٰ کر سکتی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا راولپنڈی کے حلقے پی پی گیارہ کے نتیجے کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن کے نتائج کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔ اگر سائبر حملے کی کوئی اطلاع ملی تو تحقیقات کریں گے ۔