Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

صدیق الفاروق نے آصف ہاشمی کی دوبئی میں گرفتاری کی تصدیق کردی

صدیق الفاروق نے آصف ہاشمی کی دوبئی میں گرفتاری کی تصدیق کردی
April 8, 2016
لاہور(92نیوز)متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے سابق چیئرمین کی دبئی سے گرفتاری کی تصدیق کر دی کہتے ہیں جرم ثابت ہونے کے بعد آصف ہاشمی کے سرپرستوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی کرپشن کا تمام ریکارڈ نیب اور دیگر تفتیشی اداروں کے سپردکیا گیا ہے اسی بنیاد پر ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ آصف ہاشمی کے چیئرمین شپ کے دور میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں کے باعث خزانہ کو سالانہ نو کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو لکھ دیا گیا ہے۔ چیئرمین نے انکشاف کیا کہ آصف ہاشمی ابھی بھی یہ کہہ رہے ہیں ان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی سے ڈرتے ہیں۔