Wednesday, September 28, 2022

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریکس ٹلرسن کے بارے خبروں کی تردید

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریکس ٹلرسن کے بارے خبروں کی تردید

نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا پر چڑھ دوڑے۔ انہوں نے وزیر خارجہ ٹلرسن کو نکالنے کی خبروں پر میڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر چڑھائی کیلئے ایک بار پھر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کا سہارا لیا۔
امریکی میڈیا میں کچھ دن سے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برخاست کرنے کی خبریں گردش میں ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے بارے میں خبروں کی تردید کی اور کہا کہ جعلی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ ریکس ٹلرسن کہیں نہیں جا رہے۔