Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات، قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی آرمی چیف سے ملاقات، قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 25, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی جی ایچ کیو پہنچے تو آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ صدر مملکت اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اورقومی سلامتی امورپر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدرمملکت کو سائبر سیکیورٹی ودیگر امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

صدرمملکت نے آپریشنل تیاریوں، داخلی وخارجہ سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی قربانیوں اورکامیابیوں کوسراہا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں فوج کی صلاحیت کی بھی تعریف کی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاک آرمی کا دیگر سروسز اور شراکت دارو‍ں کے ساتھ تعاون مربوط ہے۔

قبل ازیں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدرمملکت نے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔