Saturday, September 21, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ
July 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کے روز انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

صدر عارف علوی کی آمد پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کو قومی سلامتی اور صورتحال افغانستان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں سائبر سکیورٹی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پیشہ ورانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا، "ڈیجیٹلائزیشن سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ آئی ٹی سیکٹر ملک میں ترقی کر رہا ہے۔"