Sunday, September 15, 2024

صدر ممنون حسین کی چینی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

صدر ممنون حسین کی چینی ہم منصب سے ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
June 9, 2018
چنگ ڈاؤ ( 92 نیوز) صدر ممنون حسین نے  چینی ہم منصب شی جن پنگ سے  ملاقات کی ۔ ملاقات میں  وفود کی سطح پر مذاکرات  ہوئے  اور دوطرفہ تعاون، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے صدور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل کے ساتھی ہیں اور مستقبل میں یہ رشتہ مزید مستحکم ہو گا ،  پاکستان اور چین تمام علاقائی  اور علامی امور پر قریبی تعاون سے آگے بڑھیں گے ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین، پاکستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، صدر پاکستان کیساتھ روابط چین کی ترجیح رہیں گے سی پیک  ایک سڑک ایک راستہ منصوبے کا کامیاب ماڈل ہے۔