Monday, January 30, 2023

صدر پاکستان منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، عارف علوی

صدر پاکستان منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ، عارف علوی
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے  کہا کہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں ۔ پاکستان کے 13ہویں منتخب صدر نے  جیتنے کے بعد  کہا کہ عمران خان کی جانب سے  بڑی ذمہ داری عائد کی گئی ہے  جس پر ان کا مشکور ہوں جب کہ ووٹ دینے پر اتحادیوں کا بھی شکر گزار ہوں ۔ نو منتخب صدر پاکستان نے کہا کہ فی الحال ایوان صدر کی بجائے پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہائش رکھوں گا، انشااللہ اب پہلے سے بھی بہتر اور تیزی سے کام کریں گے ۔بہتر انداز میں  صدر کے فرائض نبھاؤں گا جبکہ حلف برداری تقریب میں اپوزیشن کو بھی مدعو کروں گا۔ عارف علوی نے مزید کہا کہ صرف پاکستان تحریک انصاف کا نہیں پورے  ملک و قوم کا صدر ہوں گا، عوام کیلئے کام کریں گے ، کوشش ہو گی کہ ہر پاکستان کے پاس روٹی کپڑا اور چھت ہو ، میری جہاں ضرورت پڑے گی ، حاضر ہوں گا۔