صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کا الیکشن میں فراڈ کا دعویٰ غلط ہے ، الیکشن حکام
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدارتی انتخابات پر مامور حکام نے واضح کردیا کہ صدر ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی کا الیکشن میں فراڈ کا دعویٰ غلط ہے۔
الیکشن حکام نے بیان میں کہا صدارتی انتخابات میں ووٹوں کے گم ہونے یا بدلنے، ووٹننگ سسٹم خراب ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ صدر ٹرمپ اور ریپبلکنز کا الیکشن میں فراڈ کا دعویٰ غلط ہے۔ 3 نومبر کے انتخابات امریکی تاریخ کے صاف اور شفاف انتخابات تھے۔