Monday, October 3, 2022

صدر ممنون کی تقریرسے قوم کو مایوسی ہوئی، عمران خان ری الیکشن کا مطالبہ پورا کریں: اپوزیشن لیڈر

صدر ممنون کی تقریرسے قوم کو مایوسی ہوئی، عمران خان ری الیکشن کا مطالبہ پورا کریں: اپوزیشن لیڈر
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدر ممنون حسین کی تقریر سے قوم مایوس ہوئی ہے۔ حکومت نے سال بھر کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا۔ عمران خان خیبرپختونخوا میں دوبارہ الیکشن کرانے کے وعدے کی پاسداری کریں۔ اگر خیبرپختونخوا میں دوبارہ الیکشن ہوا تو دھاندلی بے نقاب ہو جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ صدر کے خطاب سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے ۔ حکومت نے اس سال کوئی بھی قابل ذکر کام نہیں کیا۔ انیس سو ستانوے کے توانائی منصوبوں کو جاری نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایٹمی طاقت ہیں۔ نریندر مودی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ عمران خان ری الیکشن کا مطالبہ پورا کریں۔