Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدر ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے

صدر ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے
September 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) صدر مملکت ممنون حسین چار روزہ سرکاری دورہ پر چین روانہ ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق صدر مملکت فاشزم کے خلاف جنگ کی 70 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین اپنے چینی ہم منصب اور چینی نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک چینی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔ چینی صدر شی جن پنگ، صدر مملکت ممنون حسین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ صدر مملکت تین ستمبر کو یادگاری تقریب اور پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔