صدر ممنون حسین چارروزہ دورہ پر ترکی پہنچ گئے

استنبول(92نیوز)پاکستان کے صدر ممنون حسین چارروزہ سرکاری دورے پر ترکی کے دارالحکومت استنبول پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین اپنے ترک ہم منصب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کے چار روزہ دورہ پر استنبول پہنچ گئے۔
صدر ممنون حسین اور انکے ترک ہم منصب باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرنے کے ساتھ مسلم دنیا کے حالات اور علاقائی صورتحال پر بھی بات کریں گے ۔
صدر ممنون حسین کا ترکی پہنچنے پر استنبول کے گورنر نے شاند ار استقبال کیا ۔
ترکی کے صدر اپنے پاکستانی ہم منصب کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گے۔