صدر ممنون حسین آج خیبرایجنسی کا دورہ کرینگے، ترقیاتی کاموں کا اعلان متوقع

اسلام آباد (92نیوز) صدر مملکت ممنون حسین آج خیبر ایجنسی کا دورہ کرینگے اور ترقیاتی کاموں کا اعلان بھی کرینگے۔ صدر مملکت اپنے دورہ خیبر ایجنسی میں نئے سکول و کالجز کا اعلان بھی کرینگے۔
صدر ممنون حسین خیبرایجنسی میں قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں کرینگے اور ان سے خطاب بھی کرینگے۔
صدر ممنون حسین آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کرینگے۔
صدر اپنے خیبرایجنسی کے دورے کے دوران ترقیاتی کاموں کا اعلان بھی کرینگے اور پشاور طورخم روڑ کا افتتاح بھی کرینگے۔