Wednesday, September 28, 2022

صدر مملکت کی منظوری سے 8 نئے آرڈیننس جاری

صدر مملکت کی منظوری سے 8 نئے آرڈیننس جاری
اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت کی منظوری سے 8 نئے آرڈیننس جاری کر دئیے گئے، بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کا ترمیمی آرڈیننس بھی منظور کرلیا گیا۔ صدر مملکت کی منظوری سے جاری ہونے والے دیگر آرڈیننسز میں خواتین کو وراثت میں حقوق فراہم کرنے اور لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام، وراثتی سرٹیفکیٹ اور اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرڈیننس شامل ہیں۔ پانچ کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث ملزمان کو جیل میں سی کلاس ملے گی، وفاقی کابینہ نے آٹھ نئے آرڈیننسز کی منظوری دی تھی۔