Wednesday, December 7, 2022

صدر مملکت کی الیاس شیخ اور جاں بحق ہونیوالے اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کے گھر ‏والوں سے تعزیت

صدر مملکت کی الیاس شیخ اور جاں بحق ہونیوالے اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کے گھر ‏والوں سے تعزیت

کراچی ( 92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی الیاس شیخ اور جاں بحق ہونیوالے اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کے گھر پہنچے  جہاں جا کر انہوں نے  لواحقین سے تعزیت کی ۔

صدر مملکت  عارف علوی سیکرٹری اطلاعات کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ان کے دوست اور نیک انسان تھے ،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صدرملکت عارف علوی  انجن میں آگ لگنےسے جھلس کرجاں بحق ہونےوالے اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور راشد کے گھر سٹی ریلوے کالونی بھی گئے۔

صدر مملکت نے  اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت سے کراچی کے ترقیاتی پیکج سے متعلق سوال کیا گیا تو عارف علوی نے مسکراتے ہوئے نمائندہ 92 نیوز چاندنواب کومیئربنانے کااعلان کردیا۔