Monday, March 4, 2024

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا۔

گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزراء نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی افسردہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کمشنر سکھر کو ٹیلی فون کیا، ضلعی انتظامیہ کو مکمل متحرک کرنے کی ہدایت کی، ڈہرکی، گھوٹکی اور قریبی علاقوں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔