Monday, January 30, 2023

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی
مکہ( 92 نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی  ، ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا درواز ہ کھولا گیا ،صدر علوی نے ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی  نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران  خانہ کعبہ کے اندر نوفل  بھی ادا کئے ، انہوں  نے  پاکستان  کی ترقی و  خوشحالی اور قومی  یگانگت کیلئے  خصوصی دعا ئیں مانگیں۔ صدرمملکت نے امت مسلمہ کی وحدانیت اور  اس کو درپیش مختلف مسائل کے حل کیلئے  بھی خصوصی دعا کی۔اس موقع پران کی اہلیہ ثمینہ علوی، حرمین شریفین کی انتظامیہ اور صدر کے وفد کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ قبل ازیں صدر مملکت نے دارالحکومت ریاض میں سعودی فرماں روا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔