Tuesday, April 30, 2024

صدر مملکت نے14 اگست پر تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات تفویض کیے

صدر مملکت نے14  اگست پر تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات تفویض کیے
August 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلح افواج ملک کی شان ملک کی آن، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے14 اگست پر تینوں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات تفویض کیے گئے ہیں۔

یوم آزادی پر مسلح افواج کی قربانیوں اورخدمات کے اعتراف میں اعزازات کا اعلان کیا گیا۔

صدرمملکت نے پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو 431 اعزازات تفویض کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تفویض کردہ اعزازات میں 2 ستارہ بسالت،61 تمغہ بسالت، 42 امتیازی اسناد شامل ہیں۔