Saturday, July 27, 2024

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کرنے کی سمری کی منظوری دیدی
August 9, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز ) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13اگست کو طلب کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ۔ نگران وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی ۔ 13اگست کو طلب کئے جانے والے اجلاس میں  نو منتخب ارکان قومی اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نو منتخب ارکان  قومی اسمبلی سے حلف لیں گے ۔ آئین کے تحت انتخابات کے 21 یوم کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے ، اجلاس چار روز تک جاری رہنے کا امکان  ہے ۔