Monday, November 28, 2022

صدر مملکت عارف علوی کی تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل

صدر مملکت عارف علوی کی تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل

اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات کی اپیل کر دی ، ایف نائن پارک میں قائم تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا ، بچوں سے ملاقات بھی کی۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈوان کی وجہ سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کی کمی کا سامنا ہے جس پر صدر مملکت عارف علوی بچوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئے  ، اسلام آباد میں ایف نائن پارک میں قائم تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ  کیا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور متاثرہ بچوں میں تحائف کی تقسیم کیے  ۔

پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس نے صدر مملکت کو تھیلیسیمیا مرکز میں کئے جانے والے اقدامات پر  بریفنگ دی  ، صدر مملکت نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لئے خون کے عطیات کی اپیل کی ۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان جلد کورونا پر قابو پالے گا ، ساتھ ہی عوام کو میل جول کم رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے تھیلیسیمیا مرکز میں خون کے عطیات دیے ۔