Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ، ممنون حسین نے نوازشریف کی صحت یابی پر مبارکباد دی

صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات ، ممنون حسین نے نوازشریف کی صحت یابی پر مبارکباد دی
August 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)صدر مملکت ممنون حسين سے وزيراعظم نواز شريف نے ايواِن صدر ميں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ حکومت ترقياتی ايجنڈے سے اپنی توجہ نہيں ہٹائے گی۔ تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کو صحت یابی پرایک بار پھر مبارک باد دی ملاقات میں پاک چين اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں ، امن و امان کی صورت حال ، آپريشن ضرب عضب اور قومی معيشت کے احياء کے معاملات پر تبادلہ خيال کيا گيا۔ وزير اعظم نے اس موقع پر صدر مملکت کو مختلف امور ميں حکومت کی پاليسيوں اور فيصلوں سے بهی آگاه کيا۔ دونوں رہنماؤں  نے اتفاق کیا کہ  حکومت ترقياتی ايجنڈے سے اپنی توجہ نہيں ہٹائے گی اور بدعنوانی کو کسی بهی سطح پر برداشت نہيں کيا جائے گا۔ صدر مملکت اور وزير اعظم نے آپريشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کاميابيوں پر اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ميں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک يہ آپريشن جاری رہے گا۔ صدر مملکت اور وزير اعظم نے پاک چين اقتصادی راہداری کی تعمير کی رفتار پر اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ يہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے ليے  مفید ثابت ہو گا ۔