صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت
اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ شہدائے کشمیر پر ٹویٹر پیغام میں کہا یوم شہدائے کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت كا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیری عوام کی
غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جنگ منصفانہ اور بے لوث ہے۔ پاکستان
کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ وُہ
دن دور نہیں، انشاء اللہ۔ ہم دیکھیں گے۔
کشمیری عوام کی غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور بے لوث جنگ میں پاکستان سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا، آزادی کا دن دور نہیں۔
مزاحمت کی یہ
بےخوف اور آزاد روح پوری طرح زندہ ہےکہ کشمیری مرد و زن غیر قانونی بھارتی
تسلط کیخلاف پیہم صف آراء ہیں۔ اس منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اہلِ کشمیر
کے ساتھ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں ان کا حقِ
خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہم 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بھارتی قبضے اور ظلم وبربریت کےخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت اور قربانیوں کی تاریخ ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔