صدر عارف علوی کی الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کیلئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری
اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن ایکٹ میں مزید ترمیم کے لئے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دیدی۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا گیا۔
الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81،122 اور 185 میں ترمیم شامل کی گئی۔ آرڈیننس کا اطلاق ملک بھر کیلئے ہوگا تاہم اس آرڈیننس کا اطلاق سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔
سینٹ الیکشن کی اوپن بیلٹنگ کیلئے صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ریفرنس بھی دائر کر رکھا ہے۔