Thursday, September 29, 2022

صدر مملکت کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ ، اسد عمر اور دیگر حکام نے بریفنگ دی

صدر مملکت کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ ، اسد عمر اور دیگر حکام نے بریفنگ دی
 اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں اسد عمر اور دیگر حکام نے بریفنگ دی ۔ وفاقی وزرا فخر امام اور پیر نورالحق قادری بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی  بھی شرکت ہوئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور صوبائی چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت ہوئی۔ صدر مملکت کو کورونا وباء کے تناظر میں کثیرالجہتی شعبہ جات کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ملکی شعبہ صحت کی بہتری، ہیلتھ کیئر سے وابستہ افراد کی استعداد بڑھانے، بیڈز، ادویات کی فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ملک بھر میں مربوط کاوشوں، کارکردگی، وباء کیخلاف حکمت عملی کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا این سی او سی نے کورونا وبا کیخلاف قومی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔ قوم نے صحت رہنما اصولوں پر عمل کرکے کلیدی مثال قائم کی۔ وباء کمی کی طرف گامزن ہے، عوام اور انتظامیہ انتہائی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ صدر مملکت نے صوبوں کو ہدایت کی کہ عید الاضحٰی اور محرم الحرام میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ عوام، تحفظ کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔