Sunday, October 2, 2022

صدر بائیڈن کا افغانستان سے انخلا کا فیصلہ درست تھا ، انٹونی بلنکن

صدر بائیڈن کا افغانستان سے انخلا کا فیصلہ درست تھا ، انٹونی بلنکن
September 14, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے صدر بائیڈن کا افغانستان سے انخلا کا فیصلہ درست تھا۔

امریکی فارن افیئرز کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا طالبان سے ڈیل کے ذمہ دار سابق صدر ٹرمپ ہیں۔ طالبان نے یقین دلایا کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ۔ افغانستان چھوڑنے کے خواہش مند افغانوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

یوایس ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی نے افغانستان سے انخلا کی پالیسی پر امریکی حکومت پر تنقید کی ہے۔