صدر اور وزیر اعظم کا بھارت کی فائرنگ پر اظہار مذمت ،لواحقین سے تعزیت

اسلام آباد(92نیوز)صدر اور وزیراعظم نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ پر اظہار مذمت، شہدا کے لواحقین سے تعزیت کی ہے ۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ اور دفاعی حکام کو بھارت سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نےسیالکوٹ میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے جبکہ دوسری جانب نواز شریف نے وزارت خارجہ اور دفاعی حکام کو بھارت سے معاملہ اٹھانے کی ہدایت کر دی ہے ۔