Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

صدرکراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اعجازفاروقی نےاستعفیٰ پی سی بی کوبھیج دیا

صدرکراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اعجازفاروقی نےاستعفیٰ پی سی بی کوبھیج دیا
August 31, 2015
کراچی(92نیوز) صدرکراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن اعجازفاروقی نےاستعفیٰ پی سی بی کوبھیج دیا تفصیلات کےمطابق کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن کے صدرا عجاز فاروقی کا کہنا ہے پاکستان کر کٹ بورڈ کے کراچی سے سوتیلے سلوک کے باعث استعفی دیا  ہے۔    اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ میرے استعفی دینے سے صرف کراچی کا صدر گیا ہے اگر استعفی نہیں دیتا تو پوری کے سی سی اے مشکل میں آجاتی، اعجاز فاروقی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھلانا زیادتی ہے کراچی کرکٹ کی ایک بڑی نرسری ہے  جہاں سے کم از کم دو ٹیموں کو بغیر کوالیفائنگ راؤنڈ کھلائے ڈومیسٹک ایونٹ میں شرکت کی اجازت ملنی چاہئے۔ اعجاز فاروقی نے تو پاکستان کر کٹ بورڈ کی ڈومیسٹک کر کٹ پالیسی کے خلاف استعفی دے دیا۔ مگر اس کے باوجود کراچی کی ایک ٹیم قومی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کوالیفائنگ روانڈ کھیلے گی۔